راولپنڈی (خصوصی نمائندہ)چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان نے طلبہ و طالبات کی سہولت کے پیش نظر اعلان کیا ہے کہ گزشتہ امن و امان کی صورتحال اور راستوں کی بندش کے باعث وہ امیدواران جو امتحان میٹرک دوسرا سالانہ 2025 کے پیپرز مورخہ 10، 11اور 13اکتوبر کسی مجبوری یا ہنگامی صورتحال کی وجہ سے نہیں دے سکے، وہ اپنی درخواست 17اکتوبر بروز جمعہ دفتری اوقات دن 12 بجے تک رول نمبر سلپ کے ساتھ جمع کروائیں۔