• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد،آٹھ نئی گاڑیاں مختلف تھانوں کے حوالے

اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) انسپکٹرجنرل آف پولیس اسلام آباد سیدعلی ناصررضوی کا پولیس فورس کی استعداد کار بڑھانے کیلئے اہم اقدامات کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں ڈی آئی جی اسلام آبادمحمد جواد طارق نے 08 نئی گاڑیاں مختلف تھانوں کے حوالے کردیں۔جس سے جرائم کی روک تھام میں خاطر خواہ بہتری آئے گی، انہوں نے مزید کہا کہ شہر کو محفوظ بنانا اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، جرائم کا خاتمہ اور شہریوں کا تحفظ ہمارا مشن ہے اور اس مقصد کے لئے پولیس فورس ہمہ وقت سرگرم عمل ہے۔
اسلام آباد سے مزید