راولپنڈی (خصوصی نمائندہ)راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں سیو آور سوسائٹی فاؤنڈیشن کے اشتراک سے ʼʼبچیوں کے عالمی دنʼʼ کے حوالے سے تقریب منقعد کی گئی جس کا مقصد بچیوں کی تعلیم، بااختیاری اور قیادت کے فروغ کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ ڈاکٹر شائستہ سہیل، چیف ایگزیکٹو آفیسر سیو آور سوسائٹی فاؤنڈیشن، نے بطورِ کلیدی مقرر خطاب کیا۔ اس سال کا موضوع “The Girl I Am, The Change I Lead.”تھا۔