• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، پولیس مقابلہ میں ساتھیوں کی فائرنگ سے قتل کے دو ملزم ہلاک

اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) وفاقی دارالحکومت کے تھانہ نون کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں ڈائریکٹر لینڈ احسان الہی کے قتل میں ملوث ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ترجمان پولیس نے کہا کہ سفاک ملزمان نے بلیو ایریا میں ساتھیوں کی مدد سے ڈائریکٹر لینڈ کو قتل اور قیصراشفاق کو زخمی کیا تھا۔ملزمان وقوعہ کے بعد روپوش تھے جن کی گرفتاری کی لئے ٹیمیں متحرک تھیں، ملزمان کو تھانہ نون کے علاقے میں دوران چیکنگ گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس نے کہا کہ دوران چیکنگ ملزمان نے پولیس پر فائرنگ بھی کی جو حفاظتی اقدامات کی بدولت محفوظ رہی، پولیس نے انتہائی حکمت عملی سے ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کیا تھا۔پولیس نے کہا کہ پولیس ٹیمیں گرفتار ملزمان عابد یاسین اور ابرار خان کو ان کی نشاندہی پر ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لئے جارہی تھیں، پولیس ٹیمیں جونہی نشاندہی جگہ پر پہنچیں تو اچانک فائرنگ شروع ہوگئی، پولیس ٹیمیں حفاظتی اقدامات کی بدولت محفوظ رہیں۔پولیس کی دیگر نفری کو بھی موقع پر طلب کیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید