اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) انسداد منشیات فورس نے 1 کروڑ 31 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 175.8 کلوگرام چرس برآمد کر کے 7 افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔سدھار بائی پاس فیصل آباد روڈ کے قریب گاڑی سے 126 کلوگرام چرس ، جبلِ نور بس اسٹینڈ کوئٹہ کے قریب رکشہ سے 45 کلوگرام چرس،مندرہ ٹول پلازہ جی ٹی روڈ راولپنڈی کے قریب گاڑی سے 4.8 کلوگرام چرس برآمد کر لی ہے ۔ انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔