• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد رائل کالج گلاسگو کے انٹرنیشنل ایڈوائزر مقرر

راولپنڈی(خصوصی نمائندہ ) راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی اور الائیڈ ہاسپٹلز کے ممتاز ماہر آرتھو پیڈک سرجن، سابق ڈین اور سربراہ شعبہ آرتھوپیڈکس، نیوروسرجری و ٹراما پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد کو رائل کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز گلاسگو (RCPSG) کا انٹرنیشنل ایڈوائزر مقرر کر دیا گیا ہے۔اس موقع پر سابق صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد کو دلی مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ریاض احمد جیسے محنتی، مخلص اور اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل ماہرین ملک و قوم کا فخر ہیں۔ ان کی یہ تقرری نہ صرف راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی بلکہ پورے پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔
اسلام آباد سے مزید