• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

NIPA پشاور کے ممبران وزیر تربیت افسران کا سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

اسلام آباد( نیو ز رپورٹر) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریٹریشن پشاور کے تحت 38ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے فیکلٹی ممبران و زیر تربیت افسران نے منگل کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا، سی ڈی اے بورڈ ممبران، سی ڈی اے اور آئی سی ٹی کے افسران نے 38ویں ایس ایم سی افسران کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں خیر مقدم کیا۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سی ڈی اے اسلام آباد شہر کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اور اسکو دنیا کا خوبصورت اور مثالی شہر بنانے کیلئے دن رات مصروف عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قانون کے مطابق پالیسیز پر من و عن عمل پیرا ہونے کے ساتھ کئی نئے اقدامات کر رہا ہے۔
اسلام آباد سے مزید