اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار ) تھانہ انڈسٹریل ایریا کے علاقے نزد سرینگر ہائی وے بالمقابل ٹریفک سگنل گرین بیلٹ سیکٹر ایچ نائن تھری میں ایک مسخ شدہ لاشملی ہے جو چادر کے اندر باندھی ہوئی اور کمبل میں لپٹی ہوئی تھی جس نے ڈارک بلیو سفید لائنو والی شرٹ جرسی نما پہنی ہوئی تھی ، لاش مسخ شدہ اور پرانی اور ظاہری خراب حالت میں ہے چہرے اور کھوپڑی کی صرف ہڈیا ں رہ گئی ہیں او ر باقی جسم بھی خراب ہو گیا ہے ۔