• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرمیڈیٹ پارٹ۔I کے نتائج کا اعلان کامیابی کا تناسب .43.46فی صد رہا

راولپنڈی ( ناصر چشتی خصوصی نمائندہ)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، راولپنڈی نے امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ۔I (پہلا سالانہ 2025ء) کے نتائج کا اعلان کر دیا کامیابی کا تناسب 43.46 فیصد رہا۔ گزشتہ روزیک سادہ مگر پُروقار تقریب میں نتائج کا اعلان کیا گیا تقریب میں چیئرمین تعلیمی بورڈ محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان سمیت بورڈ کے دیگر اعلیٰ افسران شریک تھے۔نتائج کے مطابق، امتحان میں کل 63,494 اُمیدواران نے داخلہ جمع کرایا جن میں سے62,020اُمیدواران امتحان میں شریک ہوئے ۔ ان میں سے 26,951اُمیدوار کامیاب قرار پائے، یوں کامیابی کا تناسب 43.46فیصد رہا۔ جبکہ 35,052 اُمیدوار ناکام رہے۔ مزید برآں، 1,213 اُمیدوار امتحان میں غیر حاضر رہے جبکہ 261 داخلہ فارم مختلف وجوہات کی بنیاد پر منسوخ کیے گئے۔امتحان میں شریک امیدواران میں طلباء کی تعداد 23,372 اور طالبات کی تعداد 40,122 رہی، جو تعلیمی میدان میں طالبات کی بڑھتی ہوئی دلچسپی اور فعال کردار کی عکاسی کرتی ہے۔
اسلام آباد سے مزید