راولپنڈی(جنگ نیوز ) ملک کے نامور معالج، ممتاز ماہرِ تعلیم اور بین الاقوامی سطح پر پہچانے جانے والے طبی ماہر پروفیسر محمد شعیب شفیع کو ایک اور اہم اعزاز حاصل ہو گیا۔ گورنر پنجاب اور چیئرمین بورڈ آف گورنرز سردار سلیم حیدر خان نے انہیں کیڈٹ کالج حسن ابدال کے بورڈ آف گورنرز کا رکن نامزد کر دیا ہے۔پروفیسر شعیب شفیع طویل عرصے سے طب کے میدان میں اپنی گراں قدر خدمات اور شاندار کارکردگی کے باعث نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی نمایاں شناخت رکھتے ہیں۔اس موقع پر سابق صوبائی وزیرِ صحت ڈاکٹر جمال ناصر نے پروفیسر محمد شعیب شفیع کو اس اعزاز پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ“پروفیسر شعیب شفیع کا شمار پاکستان کے اُن نادر شخصیات میں ہوتا ہے۔