• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ، امن و امان، تجاوزات کے خاتمے، دفعہ 144 کے نفاذ سے متعلق اجلاس

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)کمشنر آفس راولپنڈی میں امن و امان، تجاوزات کے خاتمے، دفعہ 144 کے نفاذ، اور عوامی سہولیات کی بحالی سے متعلق اجلاس ہوا۔جس میں تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اضلاع میں ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس کریں اور امن عامہ کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھیں۔ ڈویژن بھر میں دفعہ 144 پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔ تمام اداروں کے درمیان مؤثر رابطے کو یقینی بنایا جائے۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری ریسپانس دیا جاسکے۔ کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ سی اینڈ ڈبلیو و این ایچ اے حالیہ احتجاج میں سڑکوں اور پلوں کو پہنچنے والے نقصانات کی فوری مرمت اور بحالی کے کا کام جلد مکمل کریں۔ تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ سرکاری زمینوں پر غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کو تیز کیا جائے اور واگزار شدہ زمینوں پر حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔
اسلام آباد سے مزید