کراچی (نیوز ڈیسک) چین نے امریکہ کیخلاف سمندری محاذ کوسرمایہ کاری منڈی تک بڑھا دیا۔ واشنگٹن کی بندرگاہی فیسوں کے جواب میں امریکی ملکیت والی کمپنیوں پر جوابی ٹیرف عائد کر دئیے۔ نیا اقدام ان جہازوں پر لاگو ہوگا جن کی 25 فیصد یا زیادہ ملکیت امریکی کاروبار یا افراد کے پاس ہے ۔ دونوں کی بڑھتی تجارتی جنگ کے تناظر میںماہرین نے عالمی منڈی میں تلاطم خیز لہروں کی پیش گوئی کردی ۔برطانوی خبررساں ادارے کی رپورت کے مطابق چین نے امریکہ کے خلاف جاری تجارتی اور سمندری کشیدگی میں ایک نیا محاذ کھول دیا ہے۔