کراچی (نیوز ڈیسک)بھارت کے مرکزی بینک کے سونے کے ذخائر پہلی بار100ارب ڈالر (28کھرب 30ارب روپے) سے تجاوز کر گئے ہیں۔ اگرچہ رواں سال ریزرو بینک آف انڈیا نے سونا کم خریدا، لیکن عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں 65فیصد اضافے نے ذخائر کی مالیت بڑھا دی۔ اب بھارت کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں سونے کا حصہ 14.7فیصد تک پہنچ گیا ہے، جو تقریباً 30سال میں بلند ترین سطح ہے۔