• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر مشروط حمایت، افواج بھی ہمیں گلے لگائیں، آفاق احمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ ہم غیر مشروط طور پر اپنی افواج کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں، آپ بھی ہمیں گلے سے لگائیں، اس شہر کےبدعنوان حکمرانوں سے اس شہر اور لوگوں کی جان چھڑائیں، آج پورا ملک اپنی افواج کے ساتھ کھڑا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو گلشن اقبال میں واقع بینکویٹ میں مہاجر قومی موومنٹ کی ذیلی تنظیم اربن گریجویٹ فورم کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آفاق احمد نے مزید کہا کہ پاکستان کی افواج ملک کا دفاع اس وقت کرسکتی ہیں جب اس ملک کےعوام اس کی پشت پر کھڑے ہوں، آج پورا ملک اپنی افواج کے ساتھ کھڑا ہے۔ بھارت اپنے تمام وسائل افغانستان میں جھونک کر افغانستان کو استعمال کررہا ہے۔ لیکن افغانستان بھارت کی ایماء پر اس آگ میں کود کر بڑی غلطی کررہا ہے۔ ہمارے عوام پوری طرح سے اپنی افواج کے ساتھ ہیں۔ ہمیں شکوے ہیں، ہمارے پاس پانی نہیں، سڑکیں نہیں، ٹرانسپورٹ نہیں، امن نہیں۔ پیپلز پارٹی کرپٹ ترین سیاسی جماعت ہے۔ اس شہر کو تباہ اور لوٹنے کی اجازت پیپلز پارٹی کو کیوں دی گئی۔ کیوں فارم 47کے ذریعے ان لوگوں کو مسلط کیا گیا جو ایک کونسلر نہیں جیت سکتے۔
اہم خبریں سے مزید