• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا بھر میں ’’نو کنگز‘‘ ریلیاں، ٹرمپ کی پالیسیوں کیخلاف لاکھوں افراد سڑکوں پر

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا بھر میں ’’نو کنگز‘‘ ریلیاں، ٹرمپ کی پالیسیوں کیخلاف لاکھوں افراد سڑکوں پر،تمام 50ریاستوں میں 2600سے زائد احتجاجی پروگرام، امیگریشن، تعلیم اور سیکورٹی پالیسیوں کیخلاف عوامی ردعمل، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے یہ امریکی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج ہوسکتا ہے جس میں شرکت کرنے والوں کی تعداد 30لاکھ سے تجاوز کر سکتی ہے۔برنی سینڈرز، اوکاسیو کورٹیز اور ہیلری کلنٹن کی حمایت، ریپبلکن رہنماؤں نے مظاہروں کو امریکہ دشمن قرار دے دیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ہفتے کو امریکہ کی تمام 50ریاستوں میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن، تعلیم اور سیکورٹی سے متعلق پالیسیوں کے خلاف "نو کنگز" کے عنوان سے 2,600سے زائد احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، جن میں منتظمین کے مطابق لاکھوں افرادنے شرکت کی۔
اہم خبریں سے مزید