ڈھاکا (جنگ نیوز) ڈھاکا ہوائی اڈے کے کارگو سیکشن میں شدید آتشزدگی کے باعث تمام پروازیں معطل کر دی گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 36فائر فائٹنگ یونٹس آگ بجھانے میں مصروف ہیں، یہ بنگلہ دیش میں پانچ دن میں آگ لگنے کا تیسرا بڑا واقعہ ہے۔ایئرپورٹ حکام کے مطابق آتشزدگی میں تمام طیارے محفوظ ہیں، آگ لگنے کی وجہ جاننے کیلئے تفتیش جاری ہے۔