کراچی (نیوز ڈیسک) اوریکل شیئرز میں تیزی سے گراوٹ،لیری ایلیسن کو 24ارب ڈالر کا نقصان، دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص کی دولت میں ایک ہی دن 6کھرب 80ارب روپے کی کمی آ گئی۔ دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص اور اوریکل کمپنی کے بانی، لیری ایلیسن کی دولت میں گذشتہ روز تقریباً 24ارب ڈالر (6 کھرب 80ارب روپے) کی کمی واقع ہوئی جب کمپنی کے شیئرز میں نمایاں گراوٹ آئی۔ فوربز کے مطابق اگرچہ اوریکل کے انتظامیہ نے آمدنی میں مستقبل میں اضافے کی پیش گوئی کی تھی، وال اسٹریٹ کے سرمایہ کار اس رپورٹ سے مطمئن نہ ہوئے اور بڑے پیمانے پر فروخت کے باعث کمپنی کے حصص کی قیمت تیزی سے نیچے گئی۔