• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمالی گوٹھ، ڈاکوؤں کی فائرنگ، افغان باشندہ ہلاک، بیٹا زخمی

کراچی( اسٹاف رپورٹر )سہراب گوٹھ کے علاقے میں فجر کی نماز کے لیے جانے والے شہری کو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے قتل جبکہ اس کے بیٹے کو زخمی کر دیا،اہل محلہ نے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا۔تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے کی حدود جمالی گوٹھ نیو غریب آباد قلندری ہوٹل کے قریب ہفتہ کی علی الصبح فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔مقتول اور زخمی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مقتول کی شناخت 55 سالہ جلاد خان ولد محمد شاہ اور زخمی کی 22 سالہ عزت خان ولد جلاد خان کے نام سے ہوئی۔ایس ایچ او ممتاز مروت نے بتایا کہ جاں بحق اور زخمی افراد باپ بیٹا ہیں۔دونوں جمالی گوٹھ کے رہائشی ہیں۔ مقتول اور زخمی باپ بیٹا افغان شہری ہیں اور واپس افغانستان جانے کی تیاری کر رہے تھے۔ایس ایچ او نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح دونوں فجر کی نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد جا رہے تھے کہ ایک کار پر سوار چار ڈاکو آئے اور اسلحے کے زور پر انھیں لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر ان پر فائرنگ کر دی۔
اہم خبریں سے مزید