جکارتہ( نیوز ڈیسک) انڈونیشیا میں 74 سالہ شہری ’تارمن‘ کی اپنی سے 50 سال کم عمر 24 سالہ شیلا اریکا سے شادی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔
مشرقی جاوا کے علاقے پاچیتان میں ہونے والی اس شادی میں دولہا نے دلہن کو 3 ارب انڈونیشیائی روپیہ یعنی تقریباً 5 کروڑ 10 لاکھ پاکستانی روپے کا چیک بطور تحفہ دیا۔ اس شادی کی تقریب میں مہمانوں کو بھی 1 لاکھ روپیہ نقد دیا گیا۔