• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ مہینوں میں مہنگائی میں کمی کا امکان ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

واشنگٹن (آئی این پی ) گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے آئندہ مہینوں میں مہنگائی میں کمی کا امکان ہے، پاکستان میں مجموعی معاشی استحکام آ چکا ہے اور سرمایہ کاری و اقتصادی ترقی کیلئے سازگار ماحول تیار ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد سے عالمی سرمایہ کاروں نے واشنگٹن میں ملاقات کی، جو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان میں مجموعی معاشی استحکام آ چکا ہے اور سرمایہ کاری و اقتصادی ترقی کیلئے سازگار ماحول تیار ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دو سالوں میں مہنگائی میں نمایاں کمی ہوئی ہے، جو اب کم ہو کر 5.6فیصد پر آ چکی ہے، آئندہ مہینوں میں مہنگائی میں مزید کمی کا امکان ہے۔
اہم خبریں سے مزید