اسلام آباد(صباح نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان میں پیر20اکتوبر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے میں کیسز کی سماعت کیلئے کل12بنچز تشکیل دیدیئے گئے۔ جن میں10ریگولر، ایک5 رکنی اور ایک8رکنی آئینی بنچ شامل ہے۔ سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر ،جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس سید حسن اظہررضوی، جسٹس مسرت ہلالی ،جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل 8رکنی آئینی بنچ 20 اکتوبر بروز پیر دن ساڑھے 11بجے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر 37 درخواستوں پرسماعت کرے گا۔