کراچی (جنگ نیوز)موسیقی کی دُنیا میں جوش اور مقابلے کی فضا ایک بار پھر گرم ہونے جا رہی ہے، کیونکہ ”پاکستان آئیڈل“ کی نئی قسط اتوار کو سب سے پہلے”جیو ٹی وی“پر نشر کی جائے گی۔ اس بار کراچی سے منتخب ہونے والے باصلاحیت گلوکار ججز کے سامنے اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے اور اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کیلیے آواز کا جادو جگائیں گے۔نئی قسط میں ججزراحت فتح علی خان، فواد خان، زیب بنگش اور بلال مقصود نیا ٹیلنٹ پرکھیں گے۔ مقابلہ اب مزید دلچسپ اور سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، جہاں ہر گلوکار کو اپنی محنت، لگن اور عزم کے بل پر خود کو منوانا ہوگا۔