کراچی (اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاؤن میں واقع قطر اسپتال کے وارڈ میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی عملہ ایک فائر ٹینڈر کے ہمراہ موقع پر پہنچا اور آگ پر قابو پا لیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔