• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بار بار تاخیر کے بعد کراچی اسلام آباد کی 2 پروازیں منسوخ، 63 میں تاخیر

کراچی( افضل ندیم ڈوگر )ایئر لائنز کے انتظامی مسائل کی وجہ سے 4پروازیں منسوخ کی گئیں 2 کو متبادل اتارا گیا جبکہ 63میں تاخیر ہوئی۔ قومی ایئر کی کراچی اسلام اباد کی پروازوں پی کے 300 اور 301میں کئی بار تاخیر کی گئی بعد ازاں دونوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ کراچی بینکاک کی دو پروازیں بھی منسوخ کی گئیں۔ کراچی سے مسقط کی پرواز پی کے 225کو فنی خرابی پر واپس کراچی اتار لیا گیا بعد ازاں فنی خرابی دور کرکے پرواز کو روانہ کیا گیا انقرہ سے کراچی کی غیر ملکی پرواز کو بھی فنی خرابی پر درمیان راستے سے واپس انقرہ بھیج دیا گیا۔ اسلام آباد کی 23 پروازوں میں 1 سے 13 گھنٹے، لاہور کی 21 پروازوں میں 1 سے 10 گھنٹے کراچی کی 7 پروازوں میں 1 سے 7 گھنٹے کوئٹہ، سیالکوٹ، ملتان، فیصل اباد اور پشاور کی 12 پروازوں میں 1 سے ساڑھے 4 گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔

ملک بھر سے سے مزید