کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی کی زیر صدارت منعقدہ ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈریسرچ بورڈ (اے ایس آربی)کے حالیہ اجلاس میں 13طلباوطالبات کو مختلف شعبہ جات میں پی ایچ ڈی،39 طلباوطالبات کو ایم فل جبکہ 02 طلبہ کو کورس ورک(30 کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر ایم ایس کی اسناد تفویض کی گئیں۔ رجسٹرار جامعہ کراچی کے مطابق پی ایچ ڈی کی سند حاصل کرنے والوں میں ہماراؤ(بائیوٹیکنالوجی کبجی)، قرۃ العین مسعود(نباتیات)، مریم (بزنس ایڈمنسٹریشن) ، شہزاد نذیر (کیمیاء)، فریال اشرف،بلال صالح (مالیکیولر میڈیسن)، درِشہوار صدیقی،سید محمومسعودعلی(فارماکولوجی)،محمد عرفان (نفسیات)،محمد ذیشان خان، محمد مراد عالم(پبلک ایڈمنسٹریشن)،امجد عبید اللہ (اصول الدین)اور عظمیٰ علی (حیوانیات) شامل ہیں۔ ایم فل کی سند حاصل کرنے والوں میں آمینہ عدنان(اطلاقی معاشیات)،علی اکبرکاظمی (ایریااسٹڈی سینٹر برائے فاریورپ)،حافظہ منیبہ منور،غیورالحسنین نثار،مہرین (حیاتی کیمیا)،دانش واجد،سحرالنساء(نباتیات)،مہوش الٰہی (کیمیاء)، صنوبرجُمن (جرمیات)، عمیر نظامی (معاشیات)، عفاملک(انوائرمینٹل اسٹڈیز)،جہانگل جہانگیر خاکوانی(جینیات)،سعد عمران،ایازمقبول(ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز)،صفیہ (بین الاقوامی تعلقات)،انعم ارشد(اسلامک لرننگ)،نرگس فاطمہ (لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس)،مریم عمران منصوری،سمیرابانو(مالیکیولرمیڈیسن)،فضاء بتول (فارماکولوجی)،صدف خالد،محمد افضل (طبیعیات)، قصہ زہرہ زیدی(سیاسیات)،رشیدہ،مریم فاطمہ،طحہٰ نواب خان،حسیبہ مقدم،شیزان سہیل اور نسرین اختر(نفسیات)،کنول ارشدعلی، آغا ذوالفقار حیدر، سحر علی(پبلک ایڈمنسٹریشن)،شمائلہ سندیلو (سندھی)، سیمالیاقت(سماجی بہبود)، ذوالفقار علی (اُردو)، عمران خان،سید نثاراحمد،محمد اُسامہ سرفراز(اصول الدین) اور صدف شعبہ (حیوانیات) شامل ہیں۔ ایم ایس کورس ورک(30 کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر سند حاصل کرنے والوں میں فاطمہ نرگس (ایجوکیشن) اور ندیم احمد (ویمنزاسٹڈیز)شامل ہیں۔