• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی،تجاوزات اورپلاسٹک بیگزکے خلاف کارروائی،18افرادگرفتار

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے، تجاوزات اور ممنوعہ پلاسٹک بیگز کے استعمال کے خلاف کارروائیاں، 18 افرادگرفتار،10 افراد کو جیل بھیج دیا گیا 2 دکانوں کو سیل کردیا گیاڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی کی ہدایت پر سب ڈویژن سٹی میں اسپیشل مجسٹریٹ ڈاکٹر عمران زیب، سب ڈویژن کچلاک میں اسپیشل مجسٹریٹ احسام الدین کاکڑ اور سب ڈویژن سریاب میں اسپیشل مجسٹریٹ عزت اللہ کی نگرانی میں کارروائی کے دوران 270 کلوگرام پلاسٹک بیگز ضبط کر لیے گئے ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔
کوئٹہ سے مزید