کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بلوچستان پولیس میں بڑے پیمانے پر افسران کے تقررو تبادلے کر دیے گئے تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر خان نےڈی آئی جی کوئٹہ اعتزاز احمد گورایا کو تبدیل کر کے ان کی جگہ لیفٹیننٹ (ر) عمران شوکت کو ڈی آئی جی کوئٹہ اور نجیب اللہ پندرانی کو ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ تعینات کردیاملک محمد اصغر کو ایس ایس پی لورالائی، عمران قریشی کو ایس ایس پی سی آئی ڈبلیو کوئٹہ، شاہ نواز کو ایس ایس پی سبی، احمد سلطان کو اے آئی جی پی ڈویلپمنٹ سی پی او کوئٹہ منظور احمد بلیدی کو ایس پی خاران، عبدالحمید کو ایس پی صحبت پور، ایاز خان کو ایس پی زیارت، عتیق الرحمان کو ایس پی نوشکی، معاذ الرحمٰن کو ایس پی کچھی اور اسامہ امین چیمہ کو ایس ایس پی ہیڈکوارٹرز بلوچستان کانسٹیبلری کوئٹہ تعینات کر دیا گیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق متعدد افسران کو سی پی او کوئٹہ میں کلوز کر دیا گیا ہے جن میں اختر نواز، محمد بلوچ، عبداللہ احسن، ذیشان علی، اویس علی خان، اللہ بخش، سردارمحمد شہریارخان اور رانا محمد دلاور شامل ہیں اعتزاز عارف کو پی ایس او ٹو آئی جی پولیس بلوچستان اور علی رضا کو اے آئی جی آئی ٹی سی پی او کوئٹہ تعینات کیا گیا ہے۔