• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتونخوا نیپ قوم اور وطن کے حقیقی مفادات کی ترجمانی کر رہی ہے

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) پشتونخو اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع قلعہ سیف اللہ کے زیر اہتمام مرزغن علاقائی کانفرنس وارث افغان کی زیر صدرات ہوئی نئے علاقائی ایگزیکٹو کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس کے مطابق محمد جان علاقائی سیکرٹری ، شریف خان سینئر معاون سیکرٹری اور اختر شاہ، سیف اللہ ، ایوب خان، خیال محمد ، صمد افغان ، دوست محمد اور محمد حسین معاون منتخب ہوگئے کانفرنس سے مرکزی سیکرٹری چیئرمین اللہ نور ، پی ایس او کے صوبائی سینئر معاون سیکرٹری ایمل ، مامون شعور، زوہیب کبزئی، علاقائی سیکرٹری حاجی حکیم کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتونخوا نیپ قوم اور وطن کے حقیقی مفادات کی ترجمانی کر رہی ہیں ہماری سیاست اصول، قربانی اور عوامی خدمت پر مبنی ہےقومی بیداری اور سیاسی شعور کی اس لہر کو مزید منظم کر کے ایک مضبوط، باشعور اور خوددار پشتونخوا کی تعمیر کی جائے گی جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک پشتون قوم کو اس کے جائز قومی، سیاسی اور معاشی حقوق نہیں مل جاتے۔
کوئٹہ سے مزید