کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی وقار خورشید عالم نے کہا ہے کہ انسانی صحت کا دارومدار صرف خوراک کی دستیابی پر نہیں بلکہ اس کے معیار، حفاظت اور غذائیت پر بھی ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے عالمی یومِ خوراک 2025 کے موقع پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی اور یونیسف کے باہمی اشتراک سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا تقریب میں انجمن تاجران کے نمائندگان، مذہبی اسکالرز، یونیسیف اور ایف اے او (FAO) کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ اتھارٹی کے افسران و عملے نے شرکت کی ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ انسانی صحت کا دارومدار صرف خوراک کی دستیابی پر نہیں بلکہ اس کے معیار، حفاظت اور غذائیت پر بھی ہے ہمیں خوراک کے معیار کو بہتر بنا کر ایک صحت مند اور پائیدار معاشرہ تشکیل دینا ہے بلوچستان فوڈ اتھارٹی عوام کو صاف، معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے دن رات سرگرم عمل ہے ادارہ نہ صرف خوراک کے معیار کی نگرانی کرتا ہے بلکہ عوام میں غذائی شعور اور صحت مند طرزِ زندگی کے فروغ کے لیے مختلف آگاہی پروگرامز اور مہمات بھی چلا رہا ہے خوراک کا معیار ہی قوم کی صحت کا پیمانہ ہےتقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔