• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غربت کے خاتمے کیلئے صوبوں کو ملکر کام کرنا ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں غربت کے خاتمے کے لیے صوبوں کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔ عالمی برادری کے ساتھ مل کر ایک ایسا پاکستان تعمیر کرنا ہمارا ہدف ہے جو غربت سے پاک ہو۔ ادارہ جاتی شفافیت اور سماجی انصاف کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں غربت کے خاتمے کے بین الاقوامی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت عوامی فلاح، سماجی انصاف اور پائیدار ترقی کے لیے پرعزم ہے۔
اہم خبریں سے مزید