• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ کے پی اجلاس سے قبل بانی سے ہدایات لینا چاہتے تھے، مزمل اسلم

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ کے پی کے مزمل اسلم نے کہا ہےکہ وزیراعلیٰ کے پی اجلاس سے قبل بانی سے ہدایات لینا چاہتے تھے،وفاقی وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نےکہا کہ اجلاس میں شریک ہونے کے بجائے وزیراعلیٰ کے پی نے اپنا نمائندہ بھجوادیا جو ان کی غیر ذمہ داری کا ثبوت ہے حالانکہ وہ خود اسلام آباد میں موجود تھے،سابق چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید کا کہنا تھا کہ افغان ٹرانزٹ نے ہمیں بہت نقصان پہنچایا ہے ۔افغان طالبان بارڈر کراسنگ پر ویزا پالیسی کی طرف جانا نہیں چاہتے اسی طرح وہ تجارت کے معاملے بھی اپنی ہی بات پر قائم تھے اور کوئی تبدیلی پالیسی نہیں چاہتے تھے ۔
اہم خبریں سے مزید