ڈھاکا (اے ایف پی)بنگلہ دیش میں سیاسی استحکام کی نئی کوشش، تاریخی اصلاحاتی چارٹر پر دستخط، توثیق ریفرنڈم یا نئی پارلیمان سے متوقع،چارٹر بنگلہ دیش کو کثیر النسلی و کثیر المذہبی ریاست تسلیم کرتا ہے۔ یہ ملک کو دوبارہ آمریت کی طرف جانے سے بچائیگا،محمد یونس کی قیادت میں اہم سیاسی جماعتوں کا معاہدہ، چارٹر میں وزیراعظم کی دو مدتوں کی حد و صدر کے اختیارات میں اضافہ شامل،نیشنل سٹیزن پارٹی نے بائیکاٹ کیا۔ ڈھاکا میں چارٹر کیخلاف احتجاج کیا گیا ۔پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں۔بنگلہ دیش کی طاقتور ترین سیاسی جماعتوں نے جمعے کو ایک تاریخی چارٹر پر دستخط کیے جس کا مقصد اگلے سال کے انتخابات کے بعد جمہوری اصلاحات کو یقینی بنانا ہے