• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین JCSC کو ریٹائرمنٹ کے بعد ڈپلومیٹک پاسپورٹ کا استحقاق دینے کا فیصلہ

اسلام آ باد (رانا غلام قادر)وفاقی حکومت نےچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو ریٹائرمنٹ کے بعدڈپلومیٹک پاسپورٹ کااستحقاق دینےکافیصلہ کیا ہے۔وفاقی کابینہ سےپاسپورٹ رولزدو ہزار اکیس میں ترمیم کی منظوری لےلی گئی ہے-پاسپورٹ رولزکےمطابق ریٹائرمنٹ کے بعدیہ استحقاق چیف آف آرمی اسٹاف،چیف آف ایئراسٹاف اور چیف آف نیول اسٹاف کوپہلے ہی حاصل ہے۔وفاقی کابینہ نےپاسپورٹ رولز 2021 میں ترمیم کےلیےقانون سازی سےمتعلق کابینہ کمیٹی کےفیصلے کی منظوری دی ہےجس کےتحت چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو ریٹائر ہونے کے بعدبھی ڈپلو میٹک پاسپورٹ کاحق حاصل ہوگا،اس ترمیم کےبغیرچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو صرف عہدے پر فائز رہتےہوئے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کا حق حاصل ہوتا ہےاور ترمیم کے بعد اب ریٹائرمنٹ پر بھی یہ سہولت موثر رہےگی
اہم خبریں سے مزید