• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوروکریسی تقرر و تبادلے؛ سعد سکندر ایڈیشنل سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی تعینات

اسلام آ باد (رانا غلام قادر)وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے با ضابطہ نو ٹیفیکیشن جاری کردیے ۔تقرری کے منتظر پاکستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گریڈ21کے افسرسعد سکندر خان کو ایڈیشنل سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی ڈویژن، پاکستان آ ڈٹ اینڈ اکا ئونٹس سروس کے گریڈ انیس کے افسرکامران احمد حمیدی کو چیف فنانس اینڈ اکاؤنٹس افسر صنعت و پیداوار ڈویژن تعینات کیا گیا ۔ تقرر ی کی منتظر پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی گریڈ 17 کی افسر انیشہ ہشام کی خدمات ایوانِ صدر کے سپرد کی گئی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید