• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی میں مسلسل تیسرے ہفتے بھی اضافہ، 24 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں

ملتان(سٹاف رپورٹر)ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے۔مہنگائی میں مسلسل تیسرے ہفتے اضافے کی وجہ سے مزید 24اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں، 8کی قیمتوں میں کمی ہوئی، مہنگائی کی شرح میں 0.49فیصد اضافہ، سالانہ بنیادوں پر4.57فیصد ہوگئی ، 19اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ملک میں مسلسل تیسرے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح میں اضافے کا رجحان جاری رہا۔ حالیہ ہفتے میں بھی مہنگائی کی شرح میں0.49فیصداضافہ ہوا جب کہ حالیہ ہفتے سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح بڑھ کر4.57فیصد ہوگئی ۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے آلو، انڈے، ٹماٹر، پیاز،گھی اور آٹے سمیت24اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ چاول،دال مونگ،پٹرول،ڈیزل اور دال چنا سمیت8اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی اور19اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق حالیہ ایک ہفتے میں آ لو 0.71فیصد، انڈے 2.81 فیصد،آٹے کی قیمتوں میں 1.42فیصد ،پیاز 8.70فیصد،لہسن 0.85 فیصد، ویجی ٹیبل گھی 0.63 فیصد، ٹماٹر 33.20فیصد،واشنگ سوپ کی قیمتوں میں0.08 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اہم خبریں سے مزید