• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاران، نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او جاں بحق

خاران( نامہ نگار)خاران شہر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او سٹی تھانہ محمد قاسم جاں بحق ہو گئے۔حملہ آوروں نے پولیس ناکہ پر اندھا دھند فائرنگ کی اور فرار ہو گئے، علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز، تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ خاران شہر کی حدود میں سراوان چوک پر پیش آیا، جہاں حملہ آوروں نے اچانک پولیس ناکہ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایس ایچ او محمد قاسم موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
اہم خبریں سے مزید