کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے امیگریشن نے شہریوں کو غیر قانونی سمندر کے راستے یورپ بھجوانے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔حکام کے مطابق ملزم شاہد عمران کو کراچی ایئرپورٹ پہنچنے پر گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزم ایمرجنسی پاسپورٹ پر مراکش سے کراچی ایئرپورٹ پہنچا تھا۔حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے متعدد پاکستانیوں کو غیر قانونی طور پر مراکش بھجوایا اور ملزم مراکش میں غیر قانونی طور پر مقیم تھا۔ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کے حوالے کر دیا ہے۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔