کولمبو (اسپورٹس ڈیسک) خواتین ٹی 20 ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی کی جانب قدم بڑھا لیا۔ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 121 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے مطلوبہ اسکور صرف 14.5اوورز میں مکمل کر لیا۔کپتان لورا وولوارٹ نے شاندار 60 رنز (47 گیندوں) کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ انہوں نے اننگز کے دوران 2کیچز بھی تھامے۔ ان کے ساتھ تزمین بریٹس نے بھی 51 رنز بنائے ۔