کراچی ( نیوز ڈیسک)صدفٹرمپ کی میڈیا مخالف مہم میں تیزی آگئی ۔ پھرنیویارک ٹائمز پر4 کھرب 25ارب روپےکا ہتکِ عزت مقدمہ کردیا پہلامقدمہ وفاقی جج نے مسترد کیا تھا، اب فلوریڈا عدالت سے رجوع ، اخبار، تین صحافی اور پبلشر نامزد جھوٹی، بدنیتی پر مبنی اور توہین آمیز رپورٹنگ سے ساکھ کو نقصان کاالزام۔مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک ٹائمز کیخلاف15ارب ڈالر(4کھرب 25ارب روپے ) کے ہتکِ عزت کے مقدمے کو ایک بار پھر دائر کر دیا ہے، جو چند ہفتے قبل ایک وفاقی جج نے مسترد کر دیا تھا۔ نیا مقدمہ فلوریڈاکی عدالت میں دائر کیا گیا ہے اور یہ پچھلے 85 صفحات کی بجائے صرف 40 صفحات پر مشتمل ہے۔