• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین کو اسرائیل پر دباؤ برقرار رکھنا چاہیے، ہیومن رائٹس واچ

کراچی (نیوز ڈیسک)ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کو اسرائیل پر دباؤ برقرار رکھنا چاہیے۔ امن ہو یا جنگ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ختم کرنے کے لیے اسرائیل پر بین الاقوامی دباؤ ضروری ہے۔ پابندیاں وہمؤثر ذرائع ہیں جن سے اسرائیل کو عالمی قانون کی پاسداری پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔ہیومن رائٹس واچ کے یورپی یونین ایڈووکیسی کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر کلاڈیو فرانکاویلا نے کہا ہے کہ یورپی یونین کو اسرائیل پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ختم کرنے کے لیے دباؤ برقرار رکھنا چاہیے، چاہے غزہ میں جنگ بندی ہو یا نہ ہو۔
اہم خبریں سے مزید