• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ون ڈے کا کپتان کون، سلیکشن کمیٹی اور ایڈوائزری کمیٹی کا مشترکہ اجلاس کل طلب، شاہین آفریدی مضبوط امیدوار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کو باضابطہ طور پر خط لکھ کر سیریز کے لیے کپتان کو حتمی شکل دینے کے لیے سلیکشن کمیٹی اور ایڈوائزری کمیٹی کا مشترکہ اجلاس بلانے کی سفارش کی ہے۔چیئرمین محسن نقوی نے خط سلیکشن اور ایڈوائزری کمیٹیوں کو بھجوا دیا ہے جس کا اجلاس 20 اکتوبر کو ہوگا جس میں ون ڈے کپتانی سے متعلق حتمی فیصلہ متوقع ہے۔ پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف آئندہ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے قومی ٹیم کی کپتانی کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو محمد رضوان کی جگہ ون ڈے کپتان بنانے کی تجویز زیر غور ہے۔جبکہ بابر اعظم کی ٹی ٹوئینٹی ٹیم میں واپسی کے امکانات ظاہر کئے جارہے ہیں۔ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ ذرائع کا کہنا ہےکہ پی سی بی حکام نے کپتان محمد رضوان کی تبدیلی کے حوالے سے ابتدائی مشاورت کی ، ایک امیدوار سے چند روز سے گفتگو کا سلسلہ بھی جاری ہے۔شاہین آفریدی کو گذشتہ سال نیوزی لینڈ سے چار ایک سے شکست کے بعد ٹی ٹوئینٹی کی قیادت سے ہٹا کر بابر اعظم کوکپتان بنایا گیا تھا لیکن ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ کے بعد بابر اعظم سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔اب مائیک ہیسن شاہین آفریدی کو یہ ذمے داری دینے کی تجویز دے رہے ہیں تاہم شاہین نے ورلڈکپ 2027 تک مکمل ضمانت مانگی ہے، مضبوط امیدوار نے معاملات میں فری ہینڈ کی بھی خواہش کا اظہارکیا ہے۔ذرائع کے مطابق محمد رضوان کو ہٹانے کی صورت میں بابر اعظم ، سلمان آغا اور شاہین آفریدی امیدواروں میں شامل ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی فرنٹ رنر ہیں۔

اسپورٹس سے مزید