• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاض میں ایشیائی فٹبال فیڈریشنز کے صدور کا اجلاس

ریاض (شاہدنعیم) سعودی دارالحکومت ریاض میں ایشین فٹبال فیڈریشنز کے صدور اور سیکرٹری جنرلز کی کانفرنس کا آغاز جس کی میزبانی سعودی فٹبال فیڈریشن کر رہی ہے تقریب میں ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے صدر شیخ سلمان بن ابراہیم آل خلیفہ، سعودی فٹبال فیڈریشن کے صدر اور فیفا کونسل کے رکن یاسر بن حسن المسحل، فیفا کے سیکرٹری جنرل ماتیاس گرافستروم اور دنیا بھر کی ممتاز شخصیات شریک ہیں،کانفرنس کا آغاز شیخ سلمان بن ابراہیم آل خلیفہ کی افتتاحی تقریر سے ہوا جنہوں نے شرکا کو خوش آمدید کہا اور سعودی فٹبال فیڈریشن کا شکریہ ادا کیا کہ اس نے دوسری مرتبہ یہ اجلاس منعقد کیا ہے جو ایشین فٹبال ایوارڈز اور کمیٹیوں کے اجلاسوں کے ساتھ بیک وقت منعقد ہو رہا ہے۔ اس موقع پر فیفا کے صدر جیانی انفانتینو نے بھی ایک ویڈیو خطاب میں ورلڈ کپ 2026 کے لئے کوالیفائی کرنے والی ایشین ٹیموں کو مبارک باد دی، ان کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔

اسپورٹس سے مزید