کراچی( نصر اقبال،اسٹاف رپورٹر) ایشین یوتھ گیمز میں پاکستانی دستے کی تین ٹیمیں کبڈی،والی بال کے کھلاڑی بحرین مناما پہنچ گئے،جہاں ہفتے کو دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے پریکٹس کی، پاکستان اسپورٹس بورڈ نے حکومتی53رکنی دستے کے علاوہ کسی دوسرے کھیلوں سے وابستہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کو تاحال این او سی جاری نہیں کیا ہے،پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے حکام بار بار کے رابطوں کے باجود وزارت بین الصوبائی رابطے سے دیگر کھیلوں کے کھلاڑیوں کو این اوسی دلانے میں کامیاب نہیں ہوسکے، جس کی وجہ سے ان فیڈریشنوں کے عہدے دار اور کھلاڑی پریشانی اور ذہنی الجھن سے دوچار ہیں، بعض فیڈریشنوں کے حکام نے کہا ہے کہ پی او اے کے حکام ہمیں بھی صورت حال کے حوالے سے اپ ڈیٹ کرنے میں ناکام ہیں۔