کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی سی بی نے ریجنل انڈر 15، انڈر 17 اور ڈسٹرکٹ انڈر 19 ٹرائلز کا اعلان کردیا ہے۔ایج گروپ ٹرائلز 105 ڈسٹرکٹ/زونز میں 20 اکتوبر سے 29 اکتوبر تک ہوں گے۔ہر ضلع سے انڈر 15 اور انڈر 17 کھلاڑیوں کی سلیکشن کے بعد ریجنل ہیڈ کوارٹر میں فائنل سکواڈ بنائے جائیں گے۔انڈر 19 کھلاڑیوں کی ٹرائلز کے بعد ضلعی ٹیمیں بنائی جائیں گی۔ایج گروپ ٹرائلز میں پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فار سکولز کے بچوں کو بھی ترجیح دی جائے گی۔