کراچی(اسٹاف رپورٹر) دوسرے ٹیسٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے ہفتے کو پنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس کی۔سیریز میں پاکستان کوایک صفر کی برتری حاصل ہے۔دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا وہ کھلاڑیوں سے گھل مل گئےاس موقع پر انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی دکھا کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔انہوں نے کھلاڑیوں کی محنت، جذبے اور ٹیم ورک کو سراہا اور کہا کہ اسی جوش و جذبے سے کھیلیں۔میرا یقین کامل ہے کہ مستقل مزاجی اور اتحاد سے مزید کامرانیاں حاصل ہوتی ہیں،انہوںنے کہا کہ امید ہے کہ ٹیم آئندہ بھی ملک و قوم کا نام روشن کرتی رہے گی۔