کراچی(اسٹاف رپورٹر) قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے پہلے دن یاسرخان نےسنچری اور عامر یامین نے چھ وکٹیں حاصل کیں۔ اسلام آباد میں ایبٹ آباد نے اسلام آباد کے خلاف پہلی اننگز میں 5 وکٹوں پر 375 رنز بنائے تھے۔یاسرخان 173 رنز پر ناٹ آوٹ ہیں، پشاور میں فاٹا کی ٹیم کراچی بلوز کے خلاف پہلی اننگز میں 312 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ محمد فاروق نے 75 رنز بنائے۔ثاقب خان ،محمد اصغر اور مشتاق کلہوڑو نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ سیالکوٹ کی ٹیم لاہور وائٹس کے خلاف پہلی اننگز میں 222 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ محسن ریاض نے 76 رنز اسکور کیے۔ حسیب الرحمن نے 47 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔لاہور وائٹس نے کھیل ختم ہونے پر 2 وکٹوں پر 38 رنز بنائے تھے۔ فیصل آباد کی ٹیم ملتان کے خلاف پہلی اننگز میں 212 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔علی شان نے 95 رنز بنائے۔عامر یامین نے 37 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ملتان نے کھیل ختم ہونے پر ایک وکٹ کے نقصان پر 85 رنز بنائے تھے۔ بھاول پور کی ٹیم پشاور کے خلاف پہلی اننگز میں 131 رنز بناسکی۔مبصرخان 48 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔سفیان مقیم،۔ نیاز خان اور عامر خان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔پشاور نے کھیل ختم ہونے پر 5 وکٹوں پر 125 رنز بنائے تھے۔عمران رندھاوا نے 41 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔