• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین یوتھ گیمز، این او سی نہ ملنے پر باکسرز تشویش کا شکار

کراچی (شکیل یامین کانگا/اسٹاف رپورٹر) ایشین یوتھ گیمزکیلئے پاکستان اسپورٹس کی جانب سے این او سی جاری نہ ہونے پر قومی باکسنگ ٹیم کے کھلاڑیتشویش کا شکار ہیں۔ گیمز کے آغاز میںصرف تین دن کا وقت رہ گیا ہے ۔پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل عرفان یونس نے کہا ہے کہ باکسنگ ٹیم کو این او سی جاری نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے ٹیم کی شرکت کا امکان نہیں ہے۔ پی ایس بی سی بات چیت چل رہی ہے ہم نے انہیں تمام دستاویزات ستمبر میں بھیج دی تھی اس کے باوجود این او سی جاری نہیں ہوسکی ہے۔ گیمز کیلئے ہمیں ایکریڈیشن کارڈز جاری ہوچکے ہیں، کھلاڑیوں کے نام بھی جاچکے ہیں، ہم نے ٹکٹیں وغیرہ بھی لے لی ہیں لیکن انتظار ہے تو صرف پی ایس بی کی جانب سے این او سی کا ہے ۔

اسپورٹس سے مزید