کراچی (اسٹاف رپورٹر) جنوبی افریقی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرم کا کہنا ہے کہ ہمیں معلوم ہے پنڈی ٹیسٹ میں اسپنرز نعمان علی اور ساجد خان کا چیلنج درپیش ہوگا۔ اتوار کو پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میٹنگ میں گفتگو ہوئی ہے، انہیں کھیلنے سے متعلق پلان بنالیا ہے۔ بہت ضروری ہے کہ کم بیک کرتے ہوئے سیریز برابر کریں۔ پچ کا معائنہ کیا ہے، ان کنڈیشنر میں کھیلنا ہمیشہ چیلنجنگ ہوتا ہے۔ راولپنڈی میں بھی لاہور ٹیسٹ جیسی پچ ہی بنتی نظر آرہی ہے۔ میچ شروع ہوگا تو پچ کا اصل اندازہ ہوگا۔ لیکن پچ اسپنرز کیلئے سازگار ہوگی۔