• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی کا ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ کو ہٹانے کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کئی ہفتوں سے خبروں میں رہنے والے ڈائریکٹر انٹرنیشنل آپریشنز عثمان واہلہ کو فارغ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کا تبادلہ پی ایس ایل میں کردیا جائے گا ۔ ان کی جگہ سابق کرکٹر کی تقرری کی جائے گی۔ اس سلسلے میں پی سی بی نے اتوار کو ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز اور جنرل منیجر مارکیٹنگ اور کمرشل کیلئے اشتہار دیا ہے۔ خواہشمند امیدوار کیلئے بیچلر ڈگری کے ساتھ ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا تجربہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ امیدوار دو نومبر تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں ۔

اسپورٹس سے مزید