کراچی(اسٹاف رپورٹر) تیسرے ایشن یوتھ گیمز کے مقابلے اتوار سے مناما بحرین میں شروع ہوگئے۔اتوار کو پاکستان نے کبڈی ایونٹ میں میزبان بحرین کو87-21سے شکست دی، مارشل آرٹ کے پین کیک سی لاٹ مقابلوں کے51کے جی میں پاکستان کی ام نبیہ خان کو کمبوڈیا کی شی پال نے ناکامی سے دوچار کیا۔ والی بال میں پاکستان نے منگولیا کے خلاف 3-0 کی کامیابی حاصل کی ۔